پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت کم ایسے اداکار ہیں جو ساتھی اداکاروں کی کھل کر تعریف کریں۔ نادیہ جمیل بھی ان ہی لوگوں میں سے ایک ہیں جن کا دل کافی بڑا ہے۔
نادیہ جمیل کی انسٹاگرام پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اداکارہ وہاج علی کے ڈرامہ فتور کی ایک تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی محبت بھرا طویل پیغام لکھا۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے کیپشن میں تحریر کیا کہ وہاج علی میں تم پر فخر محسوس کر رہی ہوں، میں نے آپ کو بطور اداکار اپنے تمام تر خلوص، جوش اور جذبے کے ساتھ شخصیت کو نکھارتے ہوئے دیکھا ہے۔
نادیہ نے ڈرامہ فطور میں وہاج علی کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ! آج میں خود کو ایک بہترین اداکار کی قابل فخر بہن محسوس کر رہی ہوں۔
تاہم نادیہ کا خود کو وہاج کی بہن کہنا کافی لوگوں کو حیران کر گیا۔
کئی مداح نے کمنٹ سیکشن میں نادیہ سے سوال بھی کیا کہ کیا وہاج علی آپ کے بھائی ہیں؟
جس کا نادیہ نے کوئی جواب نہ دیا، لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ نادیہ اور وہاج اصل زندگی میں بھائی بہن نہیں ہیں لیکن نادیہ اداکار وہاج علی کو ایک چھوٹے بھائی کی طرح ہی سمجھتی ہیں۔
پوسٹ پر کئی مداحوں نے وہاج علی کی اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہا جبکہ کچھ نے کہا کہ وہاج کو وہ پذیرائی حاصل نہیں ہوتی جو ہونی چاہیے۔
٭ آپ کا اس حوالے سے کیا خیال ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔