شادی میں21 قسم کے کھانے بنوائے تھے اور ۔۔۔ بیٹی کی گزری ہوئی باتیں بار بار یاد آرہی، سنگیتا آپا کی بیٹی کی شادی میں کیا کیا ہوا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jan 27, 2021

کراچی : پاکستانی فلمی صنعت کی ہدایت کارہ اور ماضی کی معروف اداکارہ سنگیتا نے اپنی بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے کی تھی جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے شرکت کی اور دلہن کو اپنی دعاؤں میں رخصت کیا۔

نجی ٹی وہ چینل کے ایک پروگرام میں سنگیتا آپا نے اپنی بیٹی کی شادی کی یادوں کو مہمانوں کے ساتھ شئیر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میری تین بیٹیاں ہیں، دوسری بیٹی کی شادی سولہ سال پہلے کی تھی جب وہ خود سولہویں سال میں تھی اور تقریب میں تین سو افراد کو مدوع کیا گیا تھا لیکن سات سو لوگ ہوگئے پھر میں نے کھانے کا مزید انتظام کیا تھا۔

اداکارہ سنگیتا نے بتایا کہ شادی کے تمام انتظامات میں نے خود کروائے تھے اور کھانے میں 21قسم کی ڈشز تیار کی گئی تھیں، مایوں دو اور مہندی ایک کی تھی، بارات میں دولہا گھوڑے پر آیا تھا۔

بیٹی کی رخصتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا آپا آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ سب مہمانوں کے جانے کے بعد گھر اکیلا سا لگ رہا تھا اور بیٹی کی گزری ہوئی باتیں بار بار یاد آرہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More