فطرت ڈرامہ کے مشہور اداکار علی عباس سے متعلق بُری خبر

ہماری ویب  |  Jan 27, 2021

ڈرامہ سیریل فطرت جس کا انتظار دیکھنے والوں کو ہر ہفتے ہوتا ہے کیونکہ اس کی کہانی اور کردار حقیقت سے قریب ترین ہیں اور لوگ بہت زیادہ تعداد میں اس ڈرامے کو پسند کر رہے ہیں۔ مگر دو دن سے یہ ڈرامہ آن ایئر نشر نہیں کیا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے:

وجہ:

فطرت ڈرامے کے مرکزی کردار اداکار علی عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ:

'' کبھی کبھی یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ ہم اپنی مصروف زندگی پر ایک نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ ہم کہاں ہیں اور ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے، اور مجھے اگلے 15 روز کے لئے یہ موقع ملا ہے کیونکہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے” میں آپ سب کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔

ان کے اس پوسٹ کو 11 ہزار سے زائد مداح لائک اور کمنٹ کر چکے ہیں۔

بتایا یہ جا رہا ہے کہ فطرت ڈرامے کے آن ایئر نہ ہونے کی بڑی وجہ اداکار علی عباس کا قرنطینہ میں ہونا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More