اداکاری ایک آرٹ ہے اور جو اداکار ہیں وہی اس فن سے متعارف ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک اداکار بیک وقت ماں بھی ہے، باپ بھی، بیٹی/بیٹا بھی ہے تو بھائی بہن بھی، سیاست دان بھی ہے تو وہ ایک مضبوط چٹان کی مانند سُپر ہیرو/ سُپر وومن بھی ہے۔ اور اس کام کے لئے وہ اپنی دل و جان کی محنت لگا دیتا ہے پھر چاہے ہڈی میں فریکچر ہو جائے یا پھر ٹانکے ہی کیوں نہ آ جائیں۔
بلکل اسی طرح بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ ہیں جو آج کل تو تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں مگر آج سے ٹھیک 2 سال قبل اگر ہم دیکھیں تو انہوں نے اپنی فلم '' منی کارنیکا '' میں اداکاری کے ایسے شاہکار دکھائے جو دیکھ کر دنیا ان کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکی خود ہماری پاکستانی عوام نے بھی ان کی مردانہ وار اداکاری کے فن کو خوب سراہا۔
کیا کنگنا رناوٹ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ؟
منی کارنیکا ایسی فلم ہے جس میں اداکارہ کنگنا رناوٹ کی ہڈیاں ٹوٹیں، 20 ٹانکے اور 2 فریکچر آئے۔ یہ بات صرف بناوٹی یا فلمی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئیٹ کی جس میں دو تصاویر ہیں ایک میں کنگنا وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ایک میں ان کے ماتھے پر چوٹ کا نشان با آسانی نظر آ رہا ہے۔
مذکورہ ٹوئیٹ میں کنگنا رناوٹ نے لکھا ہے کہ:
'' منی کارنیکا وہ فلم جس نے دنیا بھر میں کئی رکارڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ میری ہڈیاں بھی توڑی، 20 ٹانکے اور 2 فریکچر بھی ہوئے مجھے مگر اس کے بعد بھی جھانسی کی رانی کے کردار نے مجھے دنیا بھر
میں وہ شہرت دی جس نے میری محنت کو دنیا کے سامنے واضح کردیا۔
خواتین پر بنائی جانے والی فلموں کی فہرست میں منی کارنیکا بلاک
بسٹر فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ دنیا میں تیسرے نمبر اور جاپان میں سب سے کامیاب بالی وڈ فلموں میں سے ایک ہے۔''
فلم منی کارنیکا میں ایسا کیا تھا ؟
اس فلم میں کنگنا نے جھانسی کی رانی کے کردار کو بخوبی نبھایا ہے جو اپنے وطن اور سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے اور انگریز فوج سے لڑنے میں کسی طور نہ کترائی اور اپنی ہمت کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا، کبھی تلوار زنی کا کھیل تو کہیں ہاتھوں کی طاقت آزمائی۔
فلم منی کارنیکا نے کتنی شہرت حاصل کی ؟
اس فلم نے ابتدائی 3 ہفتوں میں دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے جبکہ دو ماہ میں 115 کروڑ کا کامیاب بزنس کرکے دنیا میں اپنا رکارڈ بنایا جبکہ صرف بھارت سے 93 کروڑ روپے کمائے۔