پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے روشن ستارے آج کروڑوں روپے کے مالک ہیں۔ لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے یہ جاننا بہت دلچسپ ہو گا کہ ان معروف فنکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
آیئے جانتے ہیں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اداکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی۔
1- شہریار منور
شوبز کا بڑا نام شہریار منور کا شمار پاکستان کے پرکش اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی اداکاری کے سب ہی دیوانے ہیں اور ان کے مداح بڑے پراجیکٹس میں کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن کیا شہریار منور کے چاہنے والے یہ بات جانتے ہیں کہ شوبز میں آنے سے قبل ان کی تنخواہ کیا تھی؟ یقینا نہیں جانتے ہوں گے۔ معروف اداکار شہریار نے ایک پروگرام کے دوران بتایا تھا کہ ان کی پہلی کمائی تین یا پانچ ہزار روپے تھی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں وہ پیسے ایک ڈیبیٹ کا مقابلہ جیتنے پر بطور انعام دیے گئے تھے۔
2- مایا علی
پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ مایا علی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز پی ٹی وی سے کیا تھا جس میں انہیں پہلی بار 5 ہزار کا چیک دیا گیا تھا۔
3- نوشین شاہ
شوبز اداکارہ نوشین شاہ جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے پاکستان کی جانی مانی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اداکارہ نوشین نے انکشاف کیا کہ جب وہ کالج میں تھیں تب انہیں ایک میاں بیوی کے جوڑے نے ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش کی تھی اور اس وقت مجھے اداکاری کے 3 ہزار روپے دیے گئے تھے۔
4-ندا یاسر
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنے ہی شو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ پہلی بار پی ٹی وی کی جانب سے انہیں 420 روپے کا چیک دیا گیا تھا۔