بیوی کی ہر بات نہیں مانتے، تم نے مجھے موٹر سائیکل سے گرا دینا ہے۔۔۔ ثناء جاوید کے شوہر نے ان کے بارے میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jan 26, 2021

پاکستان کے معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

عمیر جسوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناء کے ساتھ تصویر شئیر کی جس میں وہ دونوں موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں۔ گلوکار نے تصویر پر دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا۔

گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ''میری پسندیدہ بائیکر لڑکی، میں تم سے، تمہارے بے تکے لطیفوں، تمہارے غلط وقت پر ہنسنے سے محبت کرتا ہوں، اور جب میں تم سے دور ہوتا ہوں تو تمہاری ایڈونچر سے بھرپور عادتوں کو بہت یاد کرتا ہوں''۔

عمیر جسوال نے ثنا جاوید کو ایک سیدھا سادہ اور بے ضرر انسان قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ''چلو تمہیں تمہاری بائیک دلوادی جائے، کیونکہ آپ نے تو یقیناً مجھے گرا دینا ہے''۔

عمیر جسوال کی جانب سے اپنی پوسٹ کے آخر میں دو دلچسپ ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ 'بیوی کی ہر بات نہیں مانتے' جبکہ دوسرے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ 'نہیں ثنا تم مجھے بائیک رائیڈ پر نہیں لے جاسکتی ہو'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More