شوبز اداکاروں کی پرانی یادیں جب سب ساتھ تھے ۔۔۔ دیکھیں تصاویر

ہماری ویب  |  Jan 26, 2021

پاکستانی شوبز کے مشہور اداکاروں نے اپنے پرستاروں کے لیے ماضی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں جو صارفین کو بے حد پسند آئیں۔

ویسے تو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ تصویروں کے ساتھ بچپن کی بھی تصاویر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

معروف اداکار اعجاز اسلم نے سال 2008 کی ایک یادگار تصویر شئیر کی جس میں ان کے ہمراہ فیصل قریشی ، ہمایوں سعید اور ان کے عقب میں اداکارہ ثانیہ سعید بھی موجود ہیں۔

شئیر کردہ دوسری تصویر میں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ دیگر اداکاروں میں نعمان اعجاز اور مشی خان بھی موجود ہیں، مذکورہ تصویر دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے موقع پر لی گئی۔

علاوہ ازیں پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنی بارہویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی پرانی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مہندی کے دن پر خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے ساتھ میں ان کے شوہر حسن احمد بھی پیلے رنگ کا کرتا پہنے ہوئے ہیں۔

جس میں سنیتا مارشک نے بتایا کہ میری مہندی کے موقع پر میرا سوٹ مجھے پسند نہیں آیا تو نومی انصاری نے کس طرح فوری طور پر ان کپڑوں کا بندوبست کرکے مجھے سرپرائز دیا۔ دوسری تصویر بھی ان کی جانب سے شئیر کی گئی جو بارات کے دن کی ہے۔

ٹی وی کے نامور اداکار راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کے بیٹے اداکار علی کاظمی نے بھی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے پیر پر ہونے والی پٹی نظر آرہی ہے یہ چوٹ ان کو بچپن میں سائیکل چلاتے ہوئے لگی تھی۔

اسپتال سے واپس آکر ان کے والدین نے یہ تصویر بنوائی تھی ان لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر لگا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

نامور اداکارہ عدنان صدیقی اپنے منفرد انداز میں تصویر بنواتے ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More