فاطمہ آفندی کی ساس اور اداکار کنور ارسلان کی والدہ انتقال کر گئیں

ہماری ویب  |  Jan 26, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے گزشتہ روز ایک اور افسوس ناک خبر اس وقت سامنے آئی جب نامور اداکارہ فاطمہ آفندی نے انسٹاگرام اسٹوری اپ لوڈ کی، جس میں تحریر تھا کہ ان کی ساس زندگی کی بازی ہار چکی ہیں۔

اس سے قبل اداکار کنور ارسلان نے اپنی والدہ کی طبعیت خراب ہونے کا انکشاف کیا تھا جبکہ تمام لوگوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

کنور ارسلان نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ برائے مہربانی میری والدہ کے لیے دعا کریں، وہ گزشتہ دس دن سے آئی سی یو میں ہیں جب کہ اب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم گزشتہ روز اداکارہ فاطمہ آفندی نے اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں بتایا کہ ان کی ساس کا انتقال ہو گیا ہے، جبکہ نمازِ جنازہ آج ظہر میں مسجد عثمانِ غنی بلاک 12 گلستانِ جوہر میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More