ہماری ویب | Jan 25, 2021
شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کی دعوتوں کا سلسلہ ایک عام رواج ہے چاہے خاندان میں ہوں یا دوستوں میں مگر دعوتیں اور تحفے تحائف کا یہ حسین سلسلہ چلتا رہتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سب عزیز و اقارب نئے جوڑے کو اپنی محبت و دعائیں یوں کھانے پر بُلا کر دیتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شادی کی تقریبات میں دلہن اور دولہا سے اچھی طرح مل جُل کر بیٹھ کر باتیں نہیں کر پاتے تو ان کو دعوت پر بلا لیتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی اداکارہ نادیہ خان کی شادی کیپٹن فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے نادیہ کو ان کے شوہر کے ہمراہ شادی کی دعوت پر اپنے گھر ڈنر پر مدعو کیا۔ جویری سعود نے گزشتہ روز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کیپشن میں لکھا کہ:
'' نئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ میرے گھر پر ڈنر کی ایک اچھی تقریب۔'' تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جویریہ اپنے شوہر سعود، نادیہ خان اپنے شوہر فیصل اور دیگر ٹی وی اداکار ایک ساتھ ہیں اور سب ہی بہت خوش ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official)
A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More