ان کے عام سے جوتے بھی مہنگے ہوتے ہیں۔۔۔ اداکارہ شلپا شیٹی کے جوتوں کی حیران کر دینے والی قیمتیں

ہماری ویب  |  Jan 23, 2021

بالی ووڈ اسٹارز کو فیشن میں کوئی مات نہیں دے سکتا، اوپر سے مہنگے مہنگے لباس، جوتے اور بیگز ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹارز ایک پراجیکٹ کے کروڑوں اور اربوں روپے لیتے ہیں، پھر ان کے لیے اس قسم کی چیزیں اور ان کی قیمتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ ان ہی میں سے ایک اداکارہ شلپا شیٹی ہیں۔

شلپا خود بھی بالی ووڈ کی کافی مشہور اداکارہ ہیں، اور نا صرف یہ اداکارہ بلکہ پروگرام کی جج بھی ہیں جہاں سے انہیں اچھے خاصے پیسے ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے شوہر بھی کافی بڑے بزنس مین ہیں۔ تاہم آج کل ان کے جوتوں کے کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ کھوسے ہوں یا کوٹ شوز، ہر عام اور خاص جوتے کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔

اداکارہ کو سرد موسم کے دوران شوہر کے ہمراہ آؤٹنگ یا شوٹ پر ونٹر سینڈلز پہنے دیکھا گیا جس کی قیمت آپ کے لیے یقیناً حیران کن ہوگی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جب اداکارہ کوبلیک سویٹر شرٹ ڈریس کے ہمراہ براؤن اور بلیکاینکل بوٹ پہنے ممبئی کی سڑکوں پرکیمرے کی آنکھ نے نظر بند کیا گیا تو تھوڑی سی تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ شلپا شیٹی کے یہ سینڈلرز مشہور لگژری فیشن ہاؤس برانڈ لوئس ویوٹن کے ڈیزائن کردہ ہیں جس کی قیمت 1880 ڈالر ( 3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بنتی ہے )۔

مشہور برانڈ کے ڈیزائن کردہ اینکل بوٹس کی خاصیت یہ ہے کہ ان بوٹس کو جراب کے ہمراہ ٹیکسٹائل پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تاہم کچھ دن قبل شلپا کو شوہر کے ہمراہ سیاہ سوٹ پر سیاہ اسٹریپ سینڈل پہنے دیکھا گیا تھا، یہ سینڈل بھی لگژری فیشن ہاؤس برانڈ سینٹ لورینٹ اوپیم کی ڈیزائن کردہ تھی جس کی قیمت 2167 ڈالر( تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More