مجھے ایک آدمی خط لکھا کرتا تھا اور اس میں ۔۔۔۔ اداکارہ مرینہ خان کو موصول ہونے والے خط میں کیا لکھا ہوتا تھا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jan 23, 2021

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ مرینہ خان جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان ٹیلی وزن سے کیا تھااور کامیابی کے منازل طے کرتے کرتے آج وہ اس مقام پر پہنچ چکی ہیں کہ ان کا نام پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ ان کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ سیریل تنہائیاں تھا جس نے اس وقت مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کئے تھے۔

مرینہ خان ایک مشہور اداکارہ ہیں اور جس وقت ان کا ڈرامہ سریل تنہائیاں ریکارڈ کیا جاتا تھا اس وقت ان کے مداح ہر گھر میں ہی موجود ہوتے ہوتے تھے اور ڈرامہ دیکھ کر لطف اندوز ہوا کرتے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ مرینہ خان نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو مداحوں سے جڑا کوئی ایسا لمحہ یاد ہے جو آپ کے دل بہت قریب تر ہو جس پر مرینہ خان نے کہا کہ مجھے ایک صاحب خط لکھا کرتے تھے جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ ان کے خط پڑھتی تھیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھر پر مجھے ان صاحب کا خط موصول ہوا اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ انہیں میرے گھر کا پتہ کیسے معلوم ہوا۔ مرینہ نے بتایا کہ اس خط پر سائرس خان یا سائرس چنگیزی کے نام سے دستخط ہوا کرتے تھے اور وہ خط لاہور سے لکھا کرتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ لڑکا بہت مزے مزے کے خط لکھ کر بھیجتا تھا کہ ہنس ہنس کر پیٹ میں درد ہوجاتا تھا، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک وہ واحد مداح تھا میرا جسے میں نے خط کا جواب لکھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم پوری فیملی کے ساتھ مل اس لڑکے کے خط پڑھتے تھے۔

اداکارہ مرینہ خان نے مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More