جب بولتے ہیں تو ان کے منہ سے۔۔۔ حنا الطاف نے عامر لیاقت حسین کی نقل کس مزاحیہ انداز میں اتاری؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 23, 2021

اداکارہ حنا الطاف پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے بہترین جوہر دکھا چکی ہیں، یہ وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے کافی چھوٹی عمر میں شوبز میں قدم رکھ دیا تھا۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک شو کی میزبانی سے کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔

کچھ عرصہ قبل حنا الطاف میزبان تابش ہاشمی کے شو میں تشریف لائیں جہاں انہوں نے مزے مزے کی باتیں کیں۔

حنا الطاف نے مشہور میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی بھی خوب نقل اتاری۔

حنا نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت جب بولتے ہیں تو ان کے منہ سے تھوک نکلتا ہے، بے شک میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں، ان کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن جو بات ہے وہ ہے۔

حنا کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت صاحب جب بولتے ہیں تو بہت جوشیلے انداز میں بولتے ہیں، کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ ان کی سیٹ ٹوٹ جائے گی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں ان کی نقل بھی اتاری، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More