میں وکیل ہوں لیکن اب میں۔۔۔ وکالت چھوڑ کر اداکارہ کیوں بنی؟ جانیئے اداکارہ دُرِ فشاں کی زندگی کے اہم راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jan 21, 2021

ڈرامہ سیریل بھڑاس میں آنے والی اداکارہ دُرِ فشاں اپنے انداز اور بالوں کی وجہ سے مداحوں کو خوب پسند ہیں ان کے کئی مختلف سٹوری ڈرامے اور دیگر اشتہارات بھی لوگوں کو خوب پسند ہیں۔ اداکارہ درفشاں 14 جنوری 1991 کو لاہور میں پیدا ہوئی۔ ایک انٹرویو کے دوران اپنے بارے میں بتاتے ہوئے اداکارہ در فشاں کا کہنا تھا کہ:

'' ہم چار بھائی بہن ہیں ، دو بہنیں اور دو بھائی ہیں اور میں سب سے بڑی ہوں۔ میرے گھر والے والے لاہور میں رہتے ہیں اور میں کام کی وجہ سے کبھی اسلام آباد تو کبھی کراچی میں رہتی ہوں۔ میری اپنی والدہ کے ساتھ بڑی گہری دوستی ہے، وہ مجھے کہتی ہیں کہ کام چھوڑ کر واپس آ جاؤ، مجھے تم بہت یاد آتی ہو مگر کیا کرسکتے ہیں کام بھی ضروری ہے۔ ''

تعلیم:

اپنی تعلیم سے متعلق بتاتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ: '' میں نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کیا ہوا ہے اور پیشے کے اعتبار سے میں وکیل ہوں۔ میں نے وکالت کا کام بھی کیا مگر مجھے جلد اندازہ ہوگیا کہ یہ جگہ میری کامیابی کے لئے نہیں ہے لہٰذا میں نے جلد ہی وکالت چھوڑ دی۔

بچپن:

مجھے بچپن سے اداکاری کرنے کا بہت شوق تھا اور میں اسکول کے تھیٹر اور ڈرامہ پروگرامز میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی تھی اس لئے اپنے شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

پسند:

اپنی پسند سے متعلق بتاتے ہوئے در فشاں کا کہنا تھا کہ: '' مجھے اداکاروں میں ہمایوں سعید اور احد رضا میر ہیں جبکہ اداکاراؤں میں ماہرہ خان پسند ہیں۔ سیاستدانوں کی بات اگر کی جائے تو انہیں عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن پسند ہیں۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More