محل جیسے گھر میں رہتے ہیں اور مہنگی چیزیں ہی استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ ایسے خوش قسمت بچے جن کے والد پاکستان کے مشہور اداکار ہیں

ہماری ویب  |  Jan 21, 2021

والدین خدا کی طرف سے عطا کردہ بہترین تحفہ ہوتے ہیں، اور باپ اپنے بچوں کے لئے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر باپ کو اپنے بچوں سے بہت محبت اور ان پر فخر ہوتا ہے اور وہ اپنی اولاد کے لیے کسی سپر ہیرو سے کم نہیں ہوتے۔

وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے سیلیبریٹی ڈیڈز موجود ہیں جو اپنے بیوی بچوں کے لیے سب کچھ ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارتے ہیں اور فیملی کی ہر ضروریات کا خاص خیال رکھتے ہیں ساتھ ہی انہیں ہر آسائش بھی فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان کے مشہور اداکار اور دیگر نامور شخصیات جو اپنے خوبصورت گھروں میں رہائش پزید ہیں اور ان کے زیر استعمال چیزیں بھی معیاری طرز کی ہیں، یقیناً اداکاروں کے بچے بہت خوش قسمت ہیں۔ مقبول سیلیبریٹیز کی انتھک محنت کو دیکھ کر بچوں کو اپنے والد پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔

آج ہم جانیں گے کہ پاکستان کی ان مشہور شخصیات کے بارے میں جو بہت اچھے باپ ہیں۔

فواد خان

فواد افضل خان مشہور پاکستانی اداکار ، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر ، ماڈل اور گلوکار ہیں۔ وہ پاکستان کے پرکش نظر آنے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ فواد مختلف سپر ہٹ ڈرامہ سیریل کے ساتھ ساتھ متعدد فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کر کے بھی شہرت حاصل کی ہے اور وہ کئی ایوارڈز بھی اپنےنام کر چکے ہیں۔ فواد خان نے سال 2005 میں صدف سے شادی کی اور اس خوبصورت جوڑی کے تین بچے بھی ہیں۔ فواد اپنی نجی زندگی کو انتہائی خفیہ رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں اداکار اپنے بیوی بچوں کو ان کی پسند کی چیزیں بھی فراہم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فواد خان اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے والد اور شوہر بھی ہیں۔

فہد مصطفیٰ

فہد صلاح الدین، ​​جنہیں عام طور پر فہد مصطفیٰ کے نام سے جانا جاتا ہے، بہترین اداکار و میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے والد بھی ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈرامہ سیریلز اور فلموں میں بھی کام کیا۔ فہد مصطفیٰ سال 2006 میں ثناء کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔ جوڑے کی ایک پیاری بیٹی فاطمہ ہے اور بیٹا موسیٰ فہد ہے۔ وہ اکثر اپنے بچوں کے ساتھ ہنستے کھیلتے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

دانش تیمور

معروف شوبز اسٹارز دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی مداحوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ جوڑی سمجھی جاتی ہے۔ دانش تیمور بھی اپنے بچوں کے لیے ایسے والد ہیں جن کو بہت فخر محسوس ہوتا ہوگا۔ اداکار کی خوبصورت بیٹی حورین تیمور اور ایک پیارا بیٹا محمد ریان تیمور ہے۔ دانش تیمور اپنی فیملی کے ساتھ اکثر سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔دانش اپنی فیملی کو مختلف جگہوں پر سیر کرانے لے جاتے ہیں اور ان کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی

صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی کا تعلق شوبز سے تو نہیں مگر وہ بھی ایک بہترین والد ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اللہ نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے۔ جس طرح شاہد آفریدی کو اپنی بیٹیوں سے بے انتہا محبت ہے اسی طرح ان کی بیٹیوں کو بھی اپنے والد پر بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔

فیصل قریشی

فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے ٹاپ کلاس اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی ورسٹائل اور بہترین اداکاری کی مہارت کے لئے جانے جاتے ہیں۔ فیصل قریشی تین بچوں کے قابل فخر والد ہیں، ان کی اپنی پہلی اہلیہ سے حانیہ قریشی اور تیسری بیوی سے آیت قریشی اور فرمان قریشی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More