شو کے دوران پراسرار مخلوق آگئی ! ندا یاسر نے خوفناک واقعہ بیان کر دیا

ہماری ویب  |  Jan 21, 2021

انسان کو اپنے آس پاس نظر نہ آنے والی غیر مرئی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں علم ہوجائے تو وہ خوف کا شکار ہوجائے وہیں کچھ لوگ بہادر بھی ہوتے ہیں جو پراسرار آوازوں کو سننے کے باوجود اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

آپ نے اس سے قبل جن، بھوتوں یا انسانی آنکھ کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے متدد واقعات سنے ہوں گے مگر یہ واقعہ جان کر کسی کے بھی ہوش اڑھ جائیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کی میزبان ندا یاسر نے کنگ شو میں جن کی آمد سے متعلق واقعہ سنایا جسے ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

ندا یاسر نے بتایا کہ میں ایک کنگ شو کی میزبانی کررہی تھی، اُس میں جو شیف تھے وہ میٹھے کے پروگرام کرتے تھے، انہوں نے بڑا پیالہ چینی سے بھر کر میز پر رکھا اور کسی کام سے نیچے جھکے، وہ جب واپس آئے تو پیالے سے چینی غائب تھی۔

میزبان نے بتایا کہ ایسی بہت ساری چیزوں کا ذاتی تجربہ رہ چکا ہے جبکہ بہت سارے لوگ ایسے ہی حالات کا سامنا کر بھی رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More