ہم گھر میں لگی ہی سبزی استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ وہ کون سی 5 اداکارائیں ہیں جو گھر میں سبزی اور پھلوں کے پودے لگاتی ہیں

ہماری ویب  |  Jan 20, 2021

ہماری زندگی میں پھول پودے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے ہمارے کھانوں میں مختلف قسم کے ذائقے بھر جاتے ہیں۔ اور آج کل تو سب کو ہی باغبانی کا اتنا شوق ہے کہ سب گھروں میں پودے لگانے لگے ہیں۔

کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جو اپنے گھر میں پودے خود لگاتی ہیں اور سبزیاں پھل، پھول وغیرہ گھر کے باغ سے تازہ حاصل کرتی ہیں۔

شلپا شتی

بھارتی اداکارہ شلپا شتی اپنے گھر میں موجود گارڈن میں پیاز، ٹماٹر، گوبھی، بینگن، سیب، شملہ مرچ، لیموں اور انار خود اگاتی ہیں اور جب ان کو کھانا ہوتا ہے یہ تازہ سبزیوں کو استعمال کرتی ہیں۔

جُگن کاظم

پاکستانی اداکارہ جگن کاظم نے بھی اپنے گھر کے گارڈن میں سبزیاں اور پھل لگائے ہوئے ہیں ان کے گھر میں بھی ٹماٹر، لیموں، شملہ مرچ اور ناریل موجود ہیں۔

پریتی زنٹا

پریتی زنٹا کا باغ بھی بہت بڑا ہے، ان کو باغبانی کا بہت شوق ہے ان کے گھر میں شملہ مرچ، خربوزے، لیموں، شلغم، گریپ فروٹ اور بھنڈی موجود ہے جس کو انہوں نے خود لگایا ہے ۔

بپاشا باسو

بپاشا باسو کے گھر میں ویسے تو مختلف پودے موجود ہیں مگر ان کی پسند کا پودا ٹماٹر کا ہے جس کو یہ خود لگاتی ہیں اور سب سے زیادہ ٹماٹر استعمال کرتی ہیں۔

ڈگانگنا سوریا ونشی

ڈ گانگنا سوریا ونشی جو کہ آپ کو ڈرامہ سیریل '' ویر'' میں نظر آئی تھیں، ان کے بھی گھر میں گارڈن موجود ہے اور یہ مولی، گوبھی، چقندر، شقرقندی اور جامن خود لگاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More