برف باری ہو یا ملک سے باہر جانا ہو ہر جگہ ساتھ بچے بھی ہوتے ہیں کیونکہ ان کے بغیر ۔۔۔ وہ اداکار جو بچوں کے ساتھ گھومنا پسند کرتے ہیں

ہماری ویب  |  Jan 19, 2021

سیرو تفریح کا شوق کسے نہیں ہوتا، چھٹیاں گزرانے کے لیے سب سے بہترین موقع پکنک ٹرپ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف ستارے اپنی فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کی غرض سے بیرون ممالک گھومنے جاتے ہیں۔

لیکن وہیں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو گھومنے پھرنے کے کچھ زیادہ ہی شوقین ہیں اور ہر چند ماہ بعد بیوی بچوں کے ساتھ سیاہتی مقامات پر جاکر تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسے اداکار ہیں جو سیر و تفریح کرنے کے بہت شوقین ہیں۔

1- بلال قریشی

معروف اداکار بلال قریشی اپنی فیملی کے ہمراہ مختلف جگہوں پر سیرو تفریح کے لیے جاتے رہتے ہیں۔ ان کی اہلیہ اداکارہ عروسہ بلال آئے روز سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔ تصاویر ملاحظہ کریں۔

2- فاطمہ آفندی

فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر کنور ارسلان بھی سیر سپاٹے کرنے کے بے حد شوقین ہیں۔

3- حرا مانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ حرا مانی بھی اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ بیرونی ممالک سیر کرنے جاتی رہتی ہیں۔ تصاویر دیکھیں۔

4- دانش تیمور / عائزہ خان

حال ہی میں شوبز کی مشہور اداکار جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان اپنی فیملی کے ہمراہ ترکی گئے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More