میں نے کبھی اسے مارا نہیں اور نہ ہی ۔۔۔ جب ندا اور شائستہ کے والد نے ان کے بچپن کے قصے سنائے

ہماری ویب  |  Jan 19, 2021

پاکستان کے مشہور مارننگ شو جن کی میز بان ندا یاسر ہیں انہوں نے اپنے پروگرام میں والد سمیت شائستہ لودھی اور ان کے والد کو بھی مدعو کیا تھا۔ پروگرام میں دونوں شخصیات کے والدین اور ان کے ماضی سے متعلق دلچسپ گفتگو ہوئی۔

سابق معروف مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی نے اپنے کنبے کے بارے میں بتایا کہ میری پرورش ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں ہوئی جہاں پیسے کی اتنی تنگی تو نہیں تھی لیکن کہیں سیر و تفریح کی غرض سے جانے کیلئے اتنا سرمایہ نہیں ہوتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے شائستہ لودھی نے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا انہوں نے کن حالات میں تعلیم حاصل کی اور ازدواجی زندگی میں جو مشکلات پیش آئیں ان پر کیسے قابو پایا۔

میزبان و اداکار شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ کچھ ایسا ہوجائے کہ وہ اپنے والدین کو بیرون ممالک سیر کرانے لیے جا سکیں اور حج و عمرہ بھی کروا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پھر کافی وقت کے بعد جب میری تعلیم مکمل ہوئی اور میڈیا میں نوکری کی اس کے بعد میری خواہش پوری ہوئی اور میں نے اپنے والدین کو بیرون ملک کا سفر کروایا۔

ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گھر میں لڑائیاں ساحر بھائی کراتے ہیں اور بعد سائیڈ پر بیٹھ کر ہنستے ہیں، شائستہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ امی ساتھ دیتی تھی۔

وہیں مارننگ شو میں ندا یاسر کے والد بھی بطور مہمان مدوع کیے گئے تھے اور ندا نے اپنے والد کے متعلق کہا کہ میں نے اپنے والد کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے، اور میں نے ان کے کام کو بہت سراہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More