اداکار احمد علی بٹ نے اپنا وزن کم کرنے کا راز بتا دیا

ہماری ویب  |  Jan 18, 2021

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے حال ہی میں اپنی نئی تصویر شئیر کیں جس میں ان کا وزن بہت کم دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔ تصویر دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ اداکار نے کافی مہینوں تک جَم کر ورک آؤٹ کیا جس کا انہوں نے بہترین نتیجہ حاصل کیا ہے۔

فلم یہ جوانی پھر نہیں آنی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے مشہور اداکار اور ڈانسر احمد علی بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین تصویر شئیر کی جس میں دیکھا گیا کہ انہوں نے کافی حد تک اپنے وزن میں کمی کرلی ہے، وہیں انسٹاگرام صارفین تبصروں پر ان سے وزن گھٹانے کی ٹپس شئیر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اداکار نے کچھ دن قبل ہی انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ آج کل ‘کیٹو ڈائیٹ’ کر رہے ہیں، اور اداکار نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ دراصل ان کی آنے والی نئی فلم ”پھٹے ڈنڈے چک پنجابی“ کے سیٹ کی تھی۔ یوں لگتا ہے کہ اداکار نے فلم پروجیکٹ کے لئے اپنا وزن کم کیا ہے۔

وزن گھٹانے پر جہاں صارفین احمد علی بٹ کو سراہ رہے ہیں وہیں بہت سے صارفین ایسے بھی ہیں جو ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ موٹے ہی بہت اچھے اور ہینڈسم تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More