میرے والد میری شادی کرنے کے خلاف تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ۔۔۔ کاجول کی شادی اجے دیوگن سے کرنے پر ان کے والد کیوں راضی نہیں تھے؟ اداکارہ بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jan 15, 2021

بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ کاجول نے اداکار اجے دیوگن سے شادی پر والد کے راضی نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرے والد 24 برس کی عمر میں میری شادی کرنے کے خلاف تھے، میرے والد چاہتے تھے کہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل ہی اپنی کیرئیر بنا لوں۔

اداکارہ کاجول نے اپنی والدہ سے متعلق کہا کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی میری حمایتی رہی ہیں اور اجے دیوگن سے شادی کے معاملے میں بھی میری والدہ نے میری حمایت کی تھی، اجے دیوگن سے شادی کرنے کے فیصلے میں اُنہوں نے میرا ساتھ دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا، تم وہی کرو جو تمہارا دل چاہتا ہے اور پھر میں نے اپنی والد کے کہنے پر اپنے دل کی ہی سُنی۔

کاجول نے مزید کہا کہ میری والدہ میری سب سے بہترین دوست بھی ہیں، اُنہوں نے مجھے ہمیشہ ہر بات اچھے انداز میں سمجھائی اور میں نے اُن کی بات کو اہمیت بھی دی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ملازمت کی وجہ سے اکثر میری والدہ کے پاس وقت کی کمی ہوتی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ میرے لیے وقت نکال ہی لیتی تھیں اور مجھے اپنے پاس بیٹھا کر سمجھاتی تھیں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن کی شادی کو اکیس سال ہوچکے ہیں اور یہ بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑی سمجھی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More