خالہ اور پھوپھو کا رشتہ بھی بہت انمول ہوتا ہے،اور بچپن میں ان دونوں رشتوں سے بہت محبت بھی ملتی ہے۔ اکثر گھروں میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ جب بچے کی ماں گھر پر موجود نہیں ہوتیی تب خالہ یا پھر پھوپھو ہی بچوں کا خیال رکھتیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بچے بھی اپنی پھوپی اور خالہ کو سمجھنے اور پہچاننے لگ جاتے ہیں ساتھ ہی ان کے مابین محبت بھی بڑھ جاتی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی چند ایسی پھوپھو اور خالائیں موجود ہیں جو اپنے بہن بھائیوں کے بچوں کے ساتھ ہنستی کھیلتی اور ان کی دیکھ بھال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
آیے دیکھتے ہیں کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں کون سی پھوپھو اور خالائیں ہیں جنہیں اپنے بھتیجے اور بھانجوں کے ساتھ دیکھا گیا۔
1-فضیلہ عباسی
گزشتہ روز حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کے ساتھ ننھے مصطفیٰ عباسی کی ویڈیو کوسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب پسند کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضیلہ عباسی اپنے ننھے بھتیجے مصطفی کو ہاتھ میں چیز دے کر سنبھالنے کی کوشش کررہی ہیں۔
2- نیلم منیر
پاکستان شوبز صنعت کی معروف اداکارہ نیلم منیر بھی اپنے بھانجے بھانجیوں کے ہمراہ انجوائے کرتی ہیں۔نیلم ایک بہترین خالہ ہیں اور اپنی بھانجی کے بال بنانے سے لے کر ان کے ساتھ موج مستی بھی کرتی ہیں۔
3- منال خان
اداکارہ منال خان بھی اپنی بھانجی کے لئے ایک بہترین تحفہ ہیں اور وہ ننھی بھانجی سے بہت پیار اور خیال رکھتی ہیں۔