پاکستانی اداکارائیں ناصرف بہترین اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں بلکہ ان کا ہر انداز ہی نرالا ہوتا ہے۔ بہت سی خواتین انہیں فیشن کی وجہ سے فالو بھی کرتی ہیں۔
تاہم آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کی ہم شکل خواتین موجود ہیں۔
1) زارا نور عبّاس
حال ہی میں نامور اداکارہ زارا نور عبّاس کی ہم شکل خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی شکل بالکل اداکارہ جیسی ہے۔ یہ تصویر جس نے دیکھی حیران ہی رہ گیا۔ صارفین کے مطابق انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ 1 ہی خاتون کی دو تصاویر ہوں۔
2) اریج فاطمہ
پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ کی بھی ہم شکل موجود ہیں جو کہ جانی مانی بھارتی اداکارہ کریتی سینن ہیں۔ یہ دونوں اداکارائیں بھی ایک دوسرے سے بے حد مماثلت رکھتی ہیں۔
3) ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل یہ پاکستانی خاتون ہیں جو کہ ٹک ٹاکر اور ایک بلاگر ہیں۔ یہ دونوں بھی بالکل ایک جیسی دکھائی دیتی ہیں۔
4) حمیمہ ملک
اداکارہ حمیمہ ملک بھی کافی حد تک ڈرامہ ارتغرل میں حفصہ کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ سے ملتی ہیں۔
5) ایشوریا رائے
ایشوریا راۓ بھارت کی نامور اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی بھی حال ہی میں ایک ہم شکل سامنے آئیں جنھیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔