بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کاجول کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ کے دنیا بھر میں کروڑوں اربوں مداح ہیں۔
خوبصورت مسکراہٹ والی کاجول نے تاریخی اور یادگار فلم کبھی خوشی کبھی غم میں بے مثال اداکاری کی تھی جسے لوگ آج بھی نہیں بھولے ہیں۔
فلم میں ایک یادگار سین تھا جس میں کاجول سے گملا ٹوٹ جاتا ہے اور وہ رونے لگتی ہیں۔
اس یادگار فلم کے مزاحیہ سین کو 'مایور جمانی' نامی صارف نے نیا انداز دیا اور ایک ویڈیو بنا ڈالی۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو کو اب تک لا تعداد صارفین کی جانب سے لائک کیا جا چکا ہے جبکہ یہ متعدد لوگوں نے اپنی ٹائم لائن پر شئیر بھی کی۔
ویڈیو میں فلم کے ڈائیلاگ کے ساتھ اضافی طور پر میوزک ایڈ کیا گیا ہے، جو لوگوں کو کافی محظوظ کر رہا ہے۔
٭ آپ کو یہ ویڈیو کیسی لگی؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔