شوبز سے تعلق رکھنے والے نامی گرامی اداکاروں کی مقبولیت سے پوری دنیا واقف ہوتی ہے۔ ان کے پرستار اداکاروں کے لائف اسٹائل جاننے کے لیے بے چین نظر آتے ہیں، تاہم مشہور اداکار بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنے کام اور زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر آئے روز تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں۔
لیکن چند اداکار ایسے ہیں جو خود بہت مقبول ہیں لیکن اپنے بچوں کو میڈیا چینلز سے دور رکھتے ہیں، تو آج ہم نامور اداکاروں کے بچوں کے بارے میں جانیں گے اور ساتھ ہی تصاویر بھی دیکھیں گے۔
آئیے دیکھتے اور جانتے ہیں مشہور شوبز اداکاروں کے بچوں کے بارے میں جن سے متلق بہت کم لوگ جانتے ہیں اور جنہیں لوگوں نے کبھی نہیں دیکھا۔
1- شلپا شیٹی
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور پروڈیوسر شلپا شیٹی اور ان کے شوہرراج کندرا کو اکثر میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا جاچکا ہے لیکن آج تک کسی پروگرام میں ان کے بچوں کو کسی نے نہیں دیکھا۔ شلپا شیٹی کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے، بیٹے کا نام ویان راج کندرا ہے جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام سمیشا شیٹی کندرا ہے۔
2- ایما رابرٹس
معرروف امریکی اداکارہ ایما رابرٹس نے اپنے بیٹے کی تصویر پہلی مرتبہ سوشل میڈیا شیئر کردی جو کہ ان کے مداحوں کو خوب پسند آئی۔
29 سالہ ایما رابرٹس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بیٹے روہڈس رابرٹ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ اسے انتہائی محبت کے ساتھ گود میں لئے ہوئی ہیں۔
3- صنم بلوچ
پاکستان کی جانی مانی اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہوئی تھی لیکن گزشتہ سال اگست میں انہوں نے اپنی بیٹی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا ۔ صنم بلوچ نے کبھی اپنی دوسری شادے سے متعلق ذکر نہیں کیا تھا۔ اداکارہ کی بیٹی کو بہت سے لوگوں نے نہیں دیکھا۔
4- انوشکا شرما/ ویرات کوہلی
بھارتی فلموں کی مایہ ناز اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر (کرکٹر) ویرات کوہلی کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن انہوں نے ابھی تک بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر نہیں کی۔ انوشکا اور ویرات کے چاہنے والے بہت زیادہ بے چین ہیں کہ وہ اپنی ننھی پری کی تصویر جلد از جلد سوشل میڈیا پر منظر عام پر لے کر آئیں۔
5- نور بخاری
شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے گزشتہ ہفتہ اپنی چھوٹی بیٹی ’شربانو‘ کی تازہ ترین تصویر شئیر کی۔ نور کی چھوٹی بیٹی سے متعلق بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔