مور کے پنکھ تو سب کو اچھے لگتے ہیں کیونکہ ان کے رنگ اتنے حسین ہوتے ہیں جو دیکھتا ہے وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے اور کچھ لڑکیاں تو ایسے کپڑے بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر بناتی ہیں جن میں مور کے پنکھ کا ڈیزائن یا اس کے جیسے رنگ بھی ہوں۔ اب بات اگر ایسے کپڑوں کی ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ چند ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے مور کے پنکھ اور اس کے رنگوں کی پی-کاک ساڑھی پہنی جو ان پر خوب جچ رہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں ان اداکاراؤں کے بہترین انداز۔۔۔
اداکارائیں:
٭ نادیہ خان:
نادیہ خآن نے حآل ہی میں شادی کی ہے اور شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھوم پھر رہی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گہرے نیلے اور دھیمے ہرے رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جو بلکل مور کے پنکھ کی طرح نظر آ رہی ہے ۔ ان کی یہ ساڑھی مداحوں کو اتنی پسند آئی کہ اب مارکیٹ میں اس طرح کی ساڑھیاں آرڈر پر بنوائی جا رہی ہیں۔
٭ ماہ نور بلوچ:
اداکارہ ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی اور فٹنس کے چرچے تو ہر دور میں عام رہے ہیں اور ماضی میں ایک وقت ایسا بھی گزرا جب خواتین نے ان کے اسٹائل کو بھی خوب اپنایا ہے، انہوں نے بھی مور ڈیرائن کی ساڑھی زیب تن کی جو ان پر خوب جچی اور جب سے ماہ نور نے یہ ساڑھی پہنی اس طرز کی ساڑھیوں کا فیشن اِن ہوگیا۔
٭ شائستہ لودھی:
مشہور مارنگ شو ہوسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بھی اس طرح کی ساڑھی پہنی جس سے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے۔
٭ کنگنا رناوت:
اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی مور اسٹائل کی ساڑھی پہنی، ان کے پلو پر تو مور کا پنکھ بھی بنا ہوا ہے اس کو پہننے کے بعد اس طرح کی ساڑھیوں کے خوب دام بھی بڑھے۔
کیونکہ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ:
یہ ساڑھی پہن کر تو مجھے مورنی جیسا احساس ہو رہا ہے۔
٭ دیویانکا:
بھارتی اداکارہ دیویانکا جو کہ بھارتی ڈرامے '' یہ ہیں محبتیں '' کا مرکزی کردار ہیں، انہوں نے بھی مور سٹائل ساڑھی پہن کر مداحوں کے دل جیت لیئے۔