اداکاراؤں کو فیشن میں کوئی مات نہیں دے سکتا، پھر چاہے وہ بھارتی اداکارائیں ہوں یا پاکستانی۔ کئی اداکارائیں اپنے چہرے، بالوں اور لباس پر ایسے ایسے نئے تجربات کرتی ہیں کہ مداح حیرانی میں پر جاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنے بالوں کے رنگ پر مختلف قسم کے تجربات کیے، کسی نے کوئی رنگ کروایا تو کسی نے کوئی۔ لیکن حیران کن بات یہ رہی کہ عجیب و غریب رنگ کروانے کے بعد بھی مداحوں نے انہیں بہت پسند کیا۔
زرنش خان
پاکستان کی نامور اداکارہ زرنش خان کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اب تک کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو کہ سپر ہٹ رہے۔ تاہم زرنش خان کا فیشن سینس کافی اچھا ہے جس کی تعریف خود مداح کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے بالوں پر لال رنگ کروایا جسے ان کے فینز نے بے حد پسند کیا۔
مومنہ مستحسن
پاکستانی کی مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن تو اپنے بالوں پر مختلف قسم کے تجربات کرتی ہی رہتی ہیں، کبھی گولڈن تو کبھی براؤن لیکن ایک وقت ایسا بھی دیکھا گیا جب مومنہ نے اپنے بال لال رنگ کے کروائے جس کے بعد مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ مداحوں کے مطابق یہ کلر کافی گہرا تھا جو کہ گلوکارہ پر زیادہ نہیں جچا۔
ہانیہ عامر
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ہانیہ کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے بالوں کو لال رنگ میں رنگ چکی ہیں۔ مداھوں نے اداکارہ کے لال رنگ کے بالوں کو بہت پسند کیا۔
سنی لیون
بھارتی اداکارہ سنی لیون بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں، بالی ووڈ انڈسٹری کی بے بی ڈال نے بھی اپنے بالوں پر پنک اور وائٹ کا مکس شیڈ کروایا جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔
آپ کو ان میں سے کس اداکارہ کے بالوں کا رنگ سب سے زیادہ اچھا لگا؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔