آپ نے بہت سے لوگوں سے سنا ہو گا کہ بیٹیوں کی شکل باپ سے جبکہ انداز اور طور طریقے ماں سے ملتے ہیں اور کسی حد تک یہ بات درست بھی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہتے ہیں۔ معصوم اور پیاری سی بچی کے کئی لوگ مداح ہیں۔
تاہم منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر امل کے ساتھ کچھ تصاویر شئیر کیں جنہیں مداحوں سمیت کئی شوبز شخصیات نے پسند کیا اور اپنے تبصرے پیش کیے۔
وہیں نامور اداکار زاہد احمد نے بھی اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ''ماشاءاللہ آپ کی بیٹی بہت خوبصورت ہے، ماں پر گئی ہے''۔
منیب بٹ اداکار زاہد احمد کے تبصرے کا جواب دیے بغیر نا رہ سکے اور مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا ''او بھائی جان میرا بچپن ایسا ہی تھا، یہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ایسا ہو گیا''۔
٭ آپ کے خیال میں امل کی شکل ایمن سے زیادہ مماثلت رکھتی ہے یا منیب سے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں کرنا نا بھولیں۔