میں خود کم تیل والا کھانا بنا کر کھاتی ہوں تاکہ ۔۔۔ جانیئے عائزہ خان کا دن کیسےگزرتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 12, 2021

مشہور اداکارہ عائزہ خان کو انڈسٹری میں '' سُپر وومن '' کے نام جانا جاتا ہے کیونکہ یہ ہر کام میں اپنا بہترین 100 فیصد دیتی ہیں نہ صرف کام کے حوالے سے بلکہ نجی زندگی کے معملات میں بھی ہر چیز کو اس کے وقت سے قبل ترتیب دیتی ہیں اور خود کو فٹ بھی رکھتی ہیں۔ آئیے ہماری ویب کی جانب سے جانیں ان کی روزانہ کی ڈیلی روٹین جو انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتائیں تھیں:

٭ صبح:

۔ عائزہ صبح 6 بجے اٹھتی ہیں، بیٹی کو اسکول کے لئے تیار کرواتی ہیں، اس کا ناشتہ بناتی ہیں، لنچ گھر سے خود بنا کر دیتی ہیں، اسکول چھوڑنے بھی چلی جاتی ہیں یا پھر ڈرائیور لے کر جاتا ہے۔ ۔ پھر خود اپنے شوہر کے ساتھ ناشتہ کرتی ہیں۔

٭ گھر کے کام:

۔ پھر خود اپنے کام پر جانے کے لئے تیار ہوتی ہیں، دانش کے ضروری کام سب اپنے ہاتھوں سے کرتی ہیں۔ ۔ بچوں کے لئے لنچ بنا کر رکھ جاتی ہیں یا پھر اگر کسی بچے کی طبیعت خراب ہو تو اس کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

٭ کام:

۔ شوٹنگ کے دوران ہر وقت موبائل استعمال نہیں کرتی ہیں۔ مگر اپنے گھر کے معملات بھی اچھی طرح ہینڈل کر لیتی ہیں۔

٭ واپس:

۔ گھر آنے کے بعد بچوں کے ساتھ کھیل کود کرتی ہیں، بچوں کی پڑھائی کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں۔

٭ رات کا کھانا:

رات کا کھانا یہ دانش کے ساتھ ہی کھاتی ہیں، اور رات کو سب کاموں سے فارغ ہو کر 3 بجے تک سوتی ہیں۔

٭ فٹنس:

عائزہ نے بتایا کہ: '' میں اپنے کھانے پینے اور جلد کا پوری طرح خیال رکھتی ہوں اور خود کو فٹ رکھنے کے لئے ہر قسم کے جنک فوڈ سے پرہیز کرتی ہوں۔

٭ کھانا:

گھر میں کھانا خود تیار کرتی ہوں، یا پھر میری امی بناتی ہیں۔ زیادہ کولیسٹرول والے کھانوں سے پرہیز کرتی ہوں۔

بچوں کا خیال

۔ میرے گھر میں کوئی میڈ نہیں ہے، میرے بچوں کا خیال میں اور میری امی ہی رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More