میں گاڑی سے چھلانگ نہ لگاتی تو میری موت بھی ہوسکتی تھی ۔۔۔ وہ اداکار جن کے ساتھ خطرناک حادثے پیش آچکے ہیں

ہماری ویب  |  Jan 12, 2021

انسان کے ساتھ چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے یہاں تک سونے کے دوران بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ بچپن میں جب کوئی شخص کسی خوفناک حادثے کا شکار ہوتا ہے تو وہ لمحہ اسے ساری زندگی یاد رہتا ہے۔

یہاں شوبز سے وابستہ کئی اداکار بھی ایسے ہیں جو کسی نہ کسی عمر میں ہولناک حادثے کی لپیٹ میں آچکے ہیں یہاں تک کہ موت کو بہت قریب سے بھی دیکھ چکے ہیں۔ بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے پراسرار واقعات پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کردی۔

آئیے جانتے ہیں کہ وہ کونسے نامور اداکار ہیں جن کے ساتھ ناگھانی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

سونم کپور

بھارتی لیجنڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 15 برس کی تھیں تو ان کے ساتھ ایسا دہشت ناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ بال بال بچی تھیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ 2016 میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

سونم کپور نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے دوست کنال راول کے لیے فلم کی تشہیر کے لیے کار میں سوار تھیں جب اچانک کار رک گئی، تو انہیں اس لمحے اچانک کچھ ناگوار ہونے کا احساس ہوا جس پر کنال کو کار سے چھلانگ لگانے کو کہا تاہم اسی لمحے کار میں آگ لگی اور کنال کی سائیڈ کا دروازہ جام ہوگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کنال کی دروازہ کھولنے میں مدد کی اور وہ اور کنال جیسے ہی کار سے اترے کار دھماکے سے پھٹ گئی۔سونم اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر میں اور میرے دوست کنال راول صحیح لمحے گاڑی سے چھلانگ نہ لگاتے تو ہماری موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔ واضح رہے سونم کپور بھارت کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

نمرہ خان

پاکستان کی مقبول اداکارہ نمرہ خان کے کار حادثے کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں۔وہ بھی ایک کار حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئیں تھیں۔ اس حادثے ان کی گاڑی ایک جیپ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جبکہ خود نمرہ خان کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی-

ہمایوں سعید

پاکستانی فلمی و ڈرامائی صنعت کے کامیاب ترین اداکار ہمایوں سعید کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو حادثات کا شکار بن چکے ہیں۔ معروف اداکار ہمایوں سعید 19 اکتوبر2014 میں بینکاک میں کار حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہمایوں سعید اپنی اہلیہ کے ساتھ شوٹنگ کیلئے مناسب جگہ کی تلاش میں تھے کہ عین اس وقت ان کی گاڑی تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی، اللہ نے ان پر کرم کیا اور اس حادثے میں ان کو صرف معمولی چو ٹیں آئیں۔

عامر خان

بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ پیش آچکا ہے۔ جب وہ اپنی فلم 'غلام' کی شوٹنگ کر رہے تھے تو انہیں چلتی ٹرین کی آگے دوڑ لگانی تھی۔ عامر خان ٹرین سے صرف 1.3 سیکنڈ کے فاصلے پر تھے جب انہوں نے دوسرے ٹریک پر چھلانگ لگائی تھی جس میں وہ ٹرین حادثے میں بال بال بچ گئے تھے۔

حریم فاروق

پاکستان کی ابھرتی ہوئی فنکارہ حریم فاروق بھی لاہور میں روڈ ایکسیڈینٹ کا شکار بن چکی ہیں- اس حادثے میں حریم کا بایاں ہاتھ بری طرح ٹوٹ گیا تھا-

مومل خالد

نوجوان پاکستانی فنکارہ مومل خالد کی گاڑی اس وقت ایک دوسری گاڑی سے جاٹکرائی جب وہ اپنے منگیتر شاہ زیب مگسی کے ساتھ سفر کر رہی تھیں- اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں شاہ زیب مگسی کی موت واقع ہوگئی جبکہ مومل خالد بھی شدید زخمی ہوگئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More