پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی دہائیوں سے راج کرنے والی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے بچپن کی بطور چائلڈ اسٹار خوبصورت تصویر شئیر کردی۔
پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کر نے والی سینئر اداکارہ نے تصویر اور ویڈیوز کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر سنہ 1968 کی یادگار تصویر شئیر کی جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
شئیر کردہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری کے ساتھ دیگر فنکار بھی موجود ہیں۔
اداکارہ و گلوکارہ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں جس لڑکی نے پھولوں کا تاج پہنا ہوا ہے، وہ چائلڈ اسٹار بشریٰ انصاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر اُن کے پہل سپر ہٹ گانے کی ہے۔
اُنہوں نے خود کو شہزادی قرار دیتے ہوئے لکھا میں ہوں پھولوں کی شہزادی۔
اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے اپنی ایک اور دلچسپ تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کی عُمر صرف 11 برس ہے۔
مذکورہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قلم ہاتھ میں تھامے کچھ لکھ رہی ہیں اور تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’یہ تصویر کراچی پی ٹی وی سینٹر میں لی گئی تھی۔
اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ ان کی دونوں تصاویر کے صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978 سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔