پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک مایاناز صنعت ہے، یہاں کے ڈراموں اور فیشن کو بیرون ملک لوگ فالو کرتے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ہر فنکار کو پسند کیا جاتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ان کا اپنے مداحوں سے رشتہ قائم رکھنا ہے۔
وہ رشتہ زیادہ تر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے قائم کیا جاتا ہے۔
تاہم کچھ اداکار ایسے ہوتے ہیں جو زیادہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے، جبکہ مداح ان کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی 4 مشہور اداکاروں کے بارے میں کچھ خاص باتیں بتانے والے ہیں جو یقیناً اس سے قبل آپ کو نہیں معلوم ہوں گی۔
رشید ناز کے بیٹے
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا معروف نام رشید ناز ہیں جنہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ یہ ہر قسم کے کردار کو باخوبی سرانجام دیتے ہیں۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ رشید ناز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور اداکار حسن نعمان کے والد ہیں۔ جی ہاں، حسن رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔
دانیال راحیل
دانیال راحیل نامور اداکار و گلوکار ہیں۔ ان کے بارے میں بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ دانیال راحیل نامور اور منجھی ہوئی اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے ہیں، اس کے علاوہ ایک اور اداکارہ مہرین راحیل بھی سیمی راحیل کی بیٹی اور دانیال کی بہن ہیں۔
حرا مانی
مشہور و معروف اداکارہ حرا مانی کے بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہین کہ ان کا بھی اپنا یوٹیوب چینل ہے۔ حرا مانی اداکاری کے ساتھ ساتھ یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں۔
مدیحہ رضوی
مدیحہ رضوی کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، جبکہ مداح ان کی اداکاری کو بے حد پسند بھی کرتے ہیں۔ مدیحہ رضوی اداکار حسن نعمان کی اہلیہ ہیں، جبکہ اس حوالے سے زیادہ لوگ نہیں جانتے تھے۔
٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔