پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ستارے جنہوں نے آج کل فلمی و ڈرامائی اسکرین پر اپنی اداکاری سے تہلکہ مچایا ہوا ہے، ہمیشہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ شوبز اور اداکاروں میں دلچسپی رکھنے والے لوگ ان سے متعلق ہر خبر سننے اور جاننے کے لیے بے قرار ہتے ہیں چاہے وہ ان کے ماضی کی خبر ہو یا پھر شادی کی ہو تو یا پھر کوئی حال ہی سے متعلق۔
یقیناً صارفین ہماری ویب کی جانب سے پیش کردہ شوبز سے متعلقہ ہر خبر کو سراہتے ہیں اسی طرح آج بھی ہم اپنے صارفین کے لیے ان کے پسندیدہ اداکاروں کے حوالے سے دلچسپ خبر لے کر حاضر ہوئے ہیں۔
شادی کسی بھی فرد کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ ہوتا ہے جو اس کی زندگی میں واضح تبدیلی کا سبب بنتا ہے۔ آپ سب نے اپنے پسندیدہ شوبز ستاروں کو مختلف ڈرامائی کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا ہے۔ علاوہ ازیں آپ ڈراموں کی اسکرین پر اداکار ہیروز اور ہیروئنز کو شادی کے بندھن میں بندھتے بھی دیکھ چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے اپنے پسندیدہ ستاروں کو ان کی اصلی شادی کے وقت کی تصاویر دیکھی ہیں؟
آئیے دیکھتے ہیں تصاویر۔
نادیہ حسین
اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین سال 2003 میں عاطف خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ نادیہ حسین چار بچوں کی والدہ ہیں جن میں دو بیٹے شیرداد اور ساشا اور دو بیٹیاں شدال اور شانزہ ہیں۔
عماد عرفانی
پاکستان کے باصلاحیت نوجوان اداکار عماد عرفانی پاکستانی ڈراموں اور ماڈلنگ میں چھائے ہوئے ہیں۔ اداکار کی 2010 میں ہوئی اور آج ہم دیکھیں گے کہ وہ اپنی شادی کے دنوں میں کیسے نظر آتے تھے۔
سعدیہ امام
مقبول شوبز اداکارہ سعدیہ امام سال 2012 میں عدنان حیدر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔ سعدیہ امام اپنی شادی کے وقت کیسی نظر آتی تھیں دیکھیں چند تصاویر۔