ملکائیں اپنی خوبصورتی کے لیے کیا استعمال کرتی ہیں! جانیں وہ عام چیزیں کون سی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 09, 2021

خوبصورتی کا خیال ہر عورت رکھتی ہے چاہے وہ کوئی عام گھریلو عورت ہو یا کوئی شاہی ملکہ۔ اور یہ سچ ہے کہ ملکائیں بھی اپنے حسن کو مزد نکھارنے اور خوبصورت دکھنے کے لیئے بہت زیادہ ٹپس کا استعمال کرتی ہیں ۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ شاہی ملکائیں کن عام چیزوں کا استعمال کرکے خود کو خوبصورت بناتی ہیں۔

قلوپطرہ:

یہ مصر کی ملکہ سب سے زیادہ خوبصورت اور ذہین ملکہ تھیں اور یہ چہرے پر سیب کے سرکہ اور بیسن کا پیسٹ لگاتی تھیں تاکہ سب ان کی ہی تعریف کرتے رہیں، ساتھ یہ گلاب کے عرق اور پسے ہوئے انگوروں کا پیسٹ چہرے پر لگاتی تھیں۔ تو آپ بھی انگور کو پیس لیں اور گلاب کا عرق شامل کرکے چہرے پر لگا لیں۔

شہزادی ڈیانا:

شہزادی ڈیانا اپنے چہرے پر ناشپاتی کا پیسٹ لگاتی تھیں جس میں ناشپاتی کو بلینڈ کر کے گلاب کا تیل شامل کیا جاتا تھا اور یہ روزانہ اس پیسٹ لو لگاتی تھیں۔

ملکہ الزبتھ:

ملکہ الزبتھ چہرے پر دودھ اور اور بالائی سے بنی خاص کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔ آپ بھی دودھ اور بالائی کو مکس کرکے اس میں ابٹن ڈال کر روز چہرے پر لگا سکتی ہیں اس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں۔

کیٹ مڈلٹن:

کیٹ مڈلٹن ہلدی اور دہی کے پیسٹ کو چہرے پر لگاتی ہیں جس میں روغن بادام شامل ہوتا ہے۔

شہزادی مارگیٹ روز:

شہزادی مارگیٹ روز چہرے پر صرف اور صرف دودھ اور مکھن کا پیسٹ لگاتی تھیں کیونکہ یہ ایک اچھا موائسچرائزر بھی ہے اور جلد کو جوان رکھنے کا خاص طریقہ بھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More