انہوں نے اپنے سے 10 سال چھوٹے شخص سے شادی کی ۔۔۔ وہ اداکارائیں جنہوں نے اپنے سے کم عمر مردوں سے شادی کی اور آج بےحد خوش ہیں

ہماری ویب  |  Jan 09, 2021

دنیا بھر میں بالخصوص بھارت اور پاکستان میں آج بھی ایسا رواج عام ہے جس میں گھر والے اس بات کا خاص خیال رکھتےہیں کہ شادی کے لیے لڑکی کی عمر لڑکے سے کم ہو ۔ لیکن محبت کرنے والوں کی نظر میں یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں بہت ایسی مشہور جوڑیاں موجود ہیں جن میں لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود یہ جوڑیاں بہت خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور اسک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتی بھی ہیں۔

آج ہم بالی ووڈ کی انہیں جوڑیوں کے بارے میں جانیں گے جس میں بیویوں کی عمر ان کے شوہروں سے زیادہ ہیں۔

ایشوریا رائے بچن

بالی ووڈ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی جوڑی کو انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑی سمجھا جاتا ہے۔ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک سے عمر میں 2 سال بڑی ہیں۔ یہ جوڑی 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی آرادھیارائے بچن ہے۔

شلپا شیٹھی

اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے درمیان چند ماہ کا ہی فرق ہے۔ شلپا شیٹھی راج سے چند ماہ بڑی ہیں۔

سوہا علی خان

بالی فلمی صنعت کے نامور اداکار سیف علی خان کی چھوٹی بہن اداکارہ سوہا علی خان اپنے شوہر کنال کیمو سے 4 سال بڑی ہیں۔ لیکن ان کی محبت کے درمیان عمر کا یہ فرق کبھی نہیں آیا۔

پریانکا چوپڑا

بھارتی فلمی صنعت کی ایک اور مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ گلوکار و اداکار نک جونس کی عمروں کے درمیان 10 سال کا فرق ہے۔ پریانکا نک سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ جوڑی انتہائی خوشگوار زندگی گزاررہی ہے۔ لاکھوں مداح جہاں ان کی جوڑ ی کو پسند بھی کرتے ہیں وہیں انہیں دیکھ کر حیرانگی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

ارمیلا ماٹونڈکر

بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے 2016 میں شادی کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا اپنے شوہر سے 10 سال بڑی ہیں۔ لیکن عمروں کا فرق ان کے مابین کوئی معنی نہیں رکھتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More