غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ۔۔۔ اداکارہ نوین وقار شادی سے متعلق بول پڑیں

ہماری ویب  |  Jan 08, 2021

پاکستان کے متعدد سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نوین وقار نے اظفر علی سے علیحدگی کے بعد شادی نہ کرنے کی وجہ ظاہر کردی ہے۔

نوین وقار نے اپنے حالیہ انسٹاگرام کے لائیو سیشن کے دوران بتایا کہ سنگل رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے، میرے خیال میں یہ عورت کی زندگی کا اہم ترین مرحلہ ہے جہاں وہ خودمختار ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ وہی مرحلہ ہوتا ہے کہ جب ایک عورت اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکتی ہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کرسکتی ہے لہٰذا زندگی بھرپور طریقے سے گزاریں اور میرے خیال میں اس میں کچھ غلط نہیں ہیں۔

نوین وقار نے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران تمام سنگل خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں۔

نوین وقار نے مزید کہا کہ میرے خیال میں سنگل ہونا بہترین ہے، یہ وقت خوابوں کی فہرست بنانے اور ان کو حاصل کے لیے بہترین ہے، اپنے ہر خواب کو پورا کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More