پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ ناصرف اداکاری بلکہ دوسری کئی صلاحیتوں کے بھی ماہر ہیں۔ پاکستانی شوبز مین آنے والے متعدد اداکار اور گلوکار کا تعلق ایک مخصوص قوم سے ہوتا ہے، جیسے کچھ لوگ کشمیری ہیں۔
آج ہم آپ کو پاکستان کے ان اداکاروں کے متعلق بتائیں گے جو شکل و صورت سے بالکل ترکی کے لگتے ہیں۔
شہریار منور
اداکار شہریار منور پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ شہریار کے نین نقش کی بات کی جائے تو یہ بالکل ویسا ہے جیسا ترک اداکاروں یا ترک لوگوں کا ہوتا ہے۔
کبریٰ خان
اداکارہ کبریٰ خان کی بات کی جائے تو انہوں نے اب تک کئی پاکستانی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی۔ سنگِ مرمر اور الف میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی کبریٰ خان بھی ترکش اداکارہ لگتی ہیں۔ ان کے چہرے کے خدوخال بالکل ترکی لوگوں جیسے ہیں۔
میکال ذوالفقار
اداکار میکال ذوالفقار کو دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے جیسے ان کا تعلق بھی ترکی سے ہے۔ ان کا شمار بھی پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ میکال کسی بھی بہترین اداکار سے کم نہیں۔
عماد عرفانی
اداکار عماد عرفانی کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو ترکی لوگوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ان کے چہرے کے فیچرز بھی بالکل ترکش لوگوں کی طرح ہیں۔
نیمل خاور خان
شوبز کو خیر آباد کہنے والی نیمل خاور خان کی امی کا تعلق ایران سے ہے جبکہ والد پٹھان ہیں، نیمل کو دیکھا جائے تو وہ بھی بالکل ایک ترک لگتی ہیں۔