میں روزانہ صبح یہ پیتی تھی ۔۔۔ اداکارہ یمنٰی زیدی نے وزن کیسے کم کیا؟ ڈائٹ پلان بتا دیا

ہماری ویب  |  Jan 08, 2021

وزن کم کرنا ایک مشکل ترین کام ہے اور یہ سچ ہے کہ وزن کم کرنے کے لیئے آپ کو دن رات محنت کرنی پڑتی ہے، جو چیزیں ہمیں حد سے زیادہ پسند ہوتی ہیں ان کو کھانے کا بہت دل چاہتا ہے لیکن وزن کو دیکھتے ہوئے ان چیزوں سے منہ موڑنا پڑتا ہے، لیکن جب یہ محنت وصول ہو جاتی ہے اور آپ وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس سے زیادہ دلی سکون کہیں محسوس نہیں ہوتا۔

کچھ ایسا ہی حال پاکستان کی 31 سالہ اداکارہ یمنٰی زیدی کا بھی ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنا وزن خاصا کم کیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ:

'' وزن کم کرنے کے بعد مجھے اچھی نیند آتی ہے، دن بھر خود کو توانا اور تندرست محسوس کرنے لگی ہوں، اب مجھے خود میں واضح تبدیلی محسوس ہوتی نظر آ رہی ہے، کھانے کی طلب محسوس ضرور ہوتی ہے مگر کم جس سے میں خود بہت مطمئن ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں نے کوئی اہم اور مشکل ترین کام کیا ہے، یہ سچ ہے کہ میں وزن کم ہونے سے خوش ہوں'' ۔ مزکورہ تصویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ یمنٰی سبزیاں اور پھل کھا رہی ہیں۔

یمنٰی نے اپنے پسندیدہ ڈائٹ جوس کے حوالے سے بتایا کہ: '' میں روزانہ صبح کے وقت یہ ڈائٹ جوس پیتی تھی جس میں چقندر، کھیرا، ہرادھنیا اور لیموں کا رس شامل ہے، ان کو مکس کرکے بلینڈ کرلیں، جوس تیار ہو جائے گا، اس جوس کو صبح کے وقت لازمی پیتی تھی اور جب بھوک محسوس ہوتی اس جوس کو پیتی کیونکہ چقندر کو اس طرح استعمال کرنے سے پیٹ جلدی ہی بھر جاتا ہے۔''

انہوں نے کہا کہ: '' یہ جادوئی ڈرنک میری جلد کو بھی اچھا کرنے کا ایک اہم راز ہے۔''

یمٰنی نے مذید کہا کہ: '' میں بلکل میٹھا پسند نہیں کرتی ہوں، میں نے اس جوس کے آدھے گھنٹے بعد روزانہ پراٹھے، انڈے کھائے ، دوپہر میں سالن، پلائو اور سلاد متواتر استعمال کیا، رات میں چکن تکہ، کباب، گندم کے بسکٹس وغیرہ کا استعمال کیا اور گرین ٹی دن بھر وقفے وقفے سے استعمال کی ہے'' یہ وہ ڈائٹ پلان ہے جس کی مدد سے میں اپنا ۱۰ کلو سے زائد وزن کم کیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنٰی نے 4 سے 6 ماہ میں اپنا وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More