امیر گیلانی اور ماورہ حسین کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر چرچے ، تصویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Jan 07, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے سوشل میڈیا پر آج کل خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

ثبات ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے امیر گیلانی اور ماورہ آج کل اسلام آباد میں اپنی قریبی دوستوں کی شادیوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ ماورہ حسین نے شادی کی ہر رسم میں خوب تیاری کے ساتھ شرکت کی جبکہ اپنی نئی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کردہ ایک تصویر میں اُن کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے اداکار امیر گیلانی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ مداحوں کی خواہش ہے کہ دونوں اداکار ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔


تصویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں زیادہ تر انسٹا صارفین کی جانب سے ماورہ اور امیر کو ایک تصویر میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔


مداحوں کا کہنا ہے کہ ماورہ حسین امیر گیلانی کے ساتھ خوب جچتی ہیں، ان کے مطابق ماورہ اور امیر کی جوڑی اُن کی پسندیدہ جوڑی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More