بابا ایک دن پھر ملیں گے۔۔۔ منال خان مرحوم والد کو یاد کر کے افسردہ، یادگار تصویر شئیر کر دی

ہماری ویب  |  Jan 06, 2021

دسمبر 2020 کے آخری روز پاکستان کی دو نامور اداکار بہنوں ایمن اور منال کو شدید دکھ کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب ان کے والد کا انتقال ہوا۔ ایمن اور منال کے والد دونوں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔

اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کے والد ایمن اور منال کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ''بابا اپنی ہانو اور مون کے ساتھ۔ ایک دن پھر ملیں گے بابا اور سب کہہ دیں گے''۔


ساتھ ہی اداکارہ نے ایک دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ مداح لائیک کر چکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے 31 دسمبر کو منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان کا انتقال ہوگیا تھا، جس کی خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More