بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی مشہور اداکار اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دل جیت ہی لیتے ہیں ساتھ ہی اپنی ڈریسنگ اور اسٹائلش فیشن سے بھی پرستاروں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلیتے ہیں۔
دنیا بھر میں موسم سرما عروج پر ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکار اپنی پسند کے مطابق فیشن کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہیں فیشن میں جیکٹس اور سویٹرز بھی شامل ہیں۔ بالی ووڈ اداکار جو پہنتے ہیں ظاہر ہے ان کی قیمت کے بارے میں بھی لوگ جاننا پسند کرتے ہوں گے۔
آج ہم بالی ووڈ اسٹارز کی جیکٹس اور سویٹرز کی قیمتوں کے بارے میں جانیں گے۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جیکٹ کی قیمت جان کر لوگ حیران رہ گئے۔ نئے سال کے آغاز کے موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لئے خاص ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کالے رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ جس کی قیمت بھارتی 2 لاکھ 70 ہزار 800 روپے ہے۔ شاہ رخ خان کی جیکٹ کی پاکستانی روپے میں قیمت 5 لاکھ 94 ہزار سے زائد بنتی ہے۔
کرینہ کپور
بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور جتنی توجہ اپنے لباس پر رکھتی ہیں اتنی ہی فوکس ان کی جیکٹس پر بھی ہوتا ہے۔ حال ہی میں ان کا پہنا ہوا لال رنگ کا سویٹرز کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں کرینہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا بیٹا تیمور اور کرینہ دونوں ہی مٹی کے برتن بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ انہوں نے لال اور کالے رنگ کا سویٹر زیب تن کیا ہوا ہے۔ ان کا یہ سویٹر ایچ اینڈ ایم برانڈ کا ہے اس سویٹر کی قیمت تقریباً انڈین دو ہزار روپے ہے جبکہ پاکستانی قیمت کے مطابق تقریباً ساڑھے چار ہزار ہے۔
رنویر سنگھ
اپنی عجیب اور منفرد طرز کے فیشن سے مقبول اداکار رنویر سنگھ کی حالیہ تصاویر کا انٹرنیٹ پر بھرپور چرچہ رہا جب انہیں ایک ائیرپورٹ پر اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ہمراہ دیکھا گیا۔ تصویر میں دیکھا گیا کہ رنویر سنگھ ایک کوٹ پہنے ہوئے ہیں جو دیکھنے میں ہی بہت منفرد اور مہنگا نظر آرہا تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کوٹ کی قیمت تین لاکھ 27 ہزار 400 بھارتی روپے ہے جس کی پاکستانی قیمت 7 لاکھ 18 ہزار روپے بنتی ہے۔