16 سال کی تھی، دروازے بند کر کے خود کو مارتی بھی تھی ڈاکٹر کہتے تھے کہ ۔۔۔ مایا علی نے اپنی تکلیف دہ بیماری کا بتاتے ہوئے سب کو رلا دیا

ہماری ویب  |  Jan 05, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مایا علی جن کا شمار پاکستان کی ٹاپ لسٹ اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، اور مداحوں کو ان کی اداکاری سے بہت لگاؤ ہے۔ انہوں نے کئی ڈرامہ سیریلز اور بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔

گزشتہ سال نومبر میں اداکارہ مایا علی نے میزبان میرا سیٹھی کے یوٹیوب چینل پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں ان کے کیرئیر اور دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ مایا علی نے اپنے ساتھ پیش آنے والی دماغی صحت اور ڈیپریشن کا بھی ذکر کیا۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اب بھی مجھے ذہنی دباؤ کی کیفیت پیش آتی ہے لیکن اس طرح سے نہیں جیسا کہ اُن 12 سالوں میں ہوا تھا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ علاج کے دوران میں رات کو سونے سے قبل 11 ٹیبلٹس لیتی تھی جس پر میزبان میرا سیٹھی نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ اداکارہ کے ساتھ یہ معاملہ 16 برس کی عمر سے تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے میں جن ڈاکٹر سے علاج کروا رہی تھی انہوں نے مجھے کہا تھا کہ میں کبھی کھڑی نہیں ہو پاؤں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ آپ کی فیملی آپ کے لیئے بنیاد کا کام کرتے ہیں جو ہر دم آپ کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا۔

مایا علی کا کہنا تھا کہ میری والدہ میرے پاس آئیں اور انہوں نے مجھے دیکھ کر کہا کہ اگر تمہیں کچھ ہوگیا تو میرا کیا ہوگا، اداکارہ نے بتایا کہ اپنی والدہ کی یہ بات سن کر مجھے بہت حوصلہ ملا۔

اداکارہ نے اپنی دماغی صحت سے متعلق مزید یہ بتایا کہ مجھے اتنا درد ہوتا کہ ایسا لگتا تھا کہ میں کچھ کر بیٹھوں گی، انہوں نے بتایا کہ میں دروازے بند کر کے خود کو مارتی بھی تھی کہ مجھے مزید دوائیاں نہیں لینی کیونکہ وہ ڈرگز ہوتی ہیں اور وہ آپ کو اندر سے نم کر رہی ہوتی ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More