میرے شوہر فائٹر پائلٹ ہیں اور ۔۔۔ اداکارہ نادیہ خان کے شوہر کون ہیں اور کس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 05, 2021

حال ہی میں مشہور اداکارہ اور مارننگ شو میزبان نادیہ خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ان کی شادی بھرپور سادگی سے ہوئی جو کہ ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئی۔ اداکارہ نادیہ خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک خبروں کی زینت بنی رہیں۔

جیسا کہ اکثر لوگ جانتے ہی ہیں کہ نادیہ خان کے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ پاکستان ائیر فورس میں بطور پائلٹ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔

نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے کیرئیر پر طویل کیپشن بھی دیا۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کی ماضی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے طویل کیپشن لکھ کر اپنے پرستاروں سے اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کروایا۔

نادیہ خان نے کہا کہ میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں جو 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ فیصل نے سنہ 1991 میں جی ڈی پی کے 90ویں کورس میں کمیشن آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک ممتاز پائلٹ میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اُن کے شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد سال 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ اُن کے شوہر فیصل میڈیا کے لیے نئے نہیں ہیں کیونکہ وہ ماضی میں آئی ایس پی آر کے ایک پراجیکٹ میں بطور سپاہی شامل ہوچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’فیصل ایک مشہور الیکٹرانک میڈیا صحافی اور سابق ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئر (پی ٹی وی) مرحوم ممتاز حامد راؤ کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے اپنے شوہر فیصل کی والدہ کے بارے میں لکھا کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور وہ بھی جموں کی رہنے والی ہیں۔ فیصل کی والدہ ایک بہت ہی پیار کرنے والی ماں، نرم دل عورت اور ایک شاندار بشیف بھی ہیں۔ وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

اداکارہ و میزبان نے یہ بھی بتایا کہ فیصل اپنے چار بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ ان کا چھوٹا بھائی علی برطانیہ کے سول سروس میں سینئر ایڈوائس آفیسر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ وہ مانچسٹر میں اپنی اہلیہ ڈاکٹر اسماء اور بیٹی بیلا کے ساتھ رہتے ہیں۔

میزبان نے بتایا کہ ممتاز حامد راؤ پاکستان ٹیلی ویژن کے بانیوں میں سے ایک تھے اور پی ٹی وی نیوز قائم کرنے والے پہلے صحافیوں میں سے ایک تھے۔ ان کا 2011 میں راولپنڈی میں انتقال ہوگیا تھا۔

نادیہ خان نے اپنے شوہر کے بیٹے سے متعلق بتایا کہ فیصل ممتاز کا بیٹا اس وقت امریکا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز پر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More