سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے، دونوں اداکار گزشتہ سال 14 مارچ 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھے۔
گزشتہ دنوں شوبز کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی کچھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، دونوں اداکار چھٹیاں گزارنے دبئی گئے ہوئے ہیں۔ اداکاروں کی جانب سے نئی تصاویر شئیر کی گئی جس میں انہیں لکژری گاڑی فیراری کے ساتھ تصاویر بنواتے دیکھا جا سکتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے گاڑی پسند آگئی ہو۔
احد رضا میر اور سجل علی شادی کے بعد ٹی وی اسکرین سے غائب ہی ہوگئے ہیں گویا کہ وہ میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہی نہیں۔ دوسری جانب دونوں اداکار اپنے انسٹاگرام پر بھی غیر فعال ہوگئے ہیں۔ کیونکہ اس سے قبل سجل علی اپنے ایک پیغام میں اس بات کی تصدیق کرچکی ہیں کہ وہ مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی سے متعلق باتیں شئیر کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔
سجل علی اس وقت اپنے شوہر احد رضا میر کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ جوڑی کی شئیر کردہ تازہ ترین تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے چکمتی اسٹائلش اسپورٹس کار کے ساتھ تصاویر لے رہے ہیں جس کی قیمت 6 ملین دِرہم (26 کروڑ ) ہے ۔ تو آئیے آپ کے ساتھ احد رضا میر اور سجل علی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کریں۔