صنم جنگ نے طلاق کی خبروں سے متعلق حقیقت بتا دی

ہماری ویب  |  Jan 04, 2021

معروف ہوسٹ اداکارہ صنم جنگ کی طلاق کے حوالے سے ایک افواہ سامنے آ رہی تھی کہ شادی کے 6 سال کے بعد صنم کی اپنے شوہر کیپٹن عبد القسام جعفری سے طلاق ہوگئی۔

صنم جنگ آجکل انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں، حال ہی میں ان کے ایک پوسٹ پر لوگوں کی جانب سے غلط کمنٹس کیئے گئے تھے جن میں یہ جھوٹی افواہ پھیلائی گئی تھی کہ صنم جنگ کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے اور یہی وجہ ہے کہ طویل عرصے سے دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی تھی اور حال ہی میں ان کی بیٹی کی سالگرہ پارٹی میں بھی عبدالقسام شامل نہیں تھے۔

لیکن اب صنم جنگ نے انسٹاگرام پر باقاعدہ طور پر افواہوں سے متعلق بیان دیتے ہوئے ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر سیئر کی ہے جس کہ کیپشن میں لکھا ہے کہ: میرے اور قسام کے تعلقات بہت اچھے ہیں، ہماری ازدواجی زندگی ایک کامیاب زندگی ہے، لوگوں نے صرف افواہیں پھیلائی ہیں اور اب تصدیق کرنا بہت ضروری ہوگیا تھا کیونکہ مجھے روز بروز کالز اور میسجز آرہے تھے جبکہ طلاق کے بارے میں سوچنا بھی میرے لئے ممکن نہیں۔ اگلے ہفتے میں اور قسام شادی کی چھٹی سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ: میری درخواست ہے آپ لوگوں سے کہ اس قسم کی افواہیں نہ پھیلائیں، ہم بھی آپ ہی جیسے انسان ہیں۔ براہ کرم ہمارے اہل خانہ سے بھی کچھ ہمدردی رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More