فلم تارے زمین میں آنے والا ننھا اداکار اب کتنا بڑا ہوگیا؟ دیکھیں چند حیران کردینے والی تصاویر

ہماری ویب  |  Jan 02, 2021

بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم کے اہم کردار میں جلوہ گر ہونے والے درشیل سفارے (ایشانت)دیکھتے ہی دیکھتے بچے سے خوبرو نوجوان ہوگئے جنہیں دیکھ پہچاننا مشکل ہوجائے۔

بالی وڈ فلم ’’تارے زمین پر‘‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ننھے اداکار درشیل سفارے 9 مارچ 1996 کو ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کی پہلی فلم ’’ تارے زمین پر‘‘ 2007 میں ریلیز ہوئی جس نے کئی ریکارڈز قائم کیے اور یہ فلم بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی مقبول ہوئی تھی۔

اس فلم کے ہدایت کار بالی ووڈ اسٹار عامر خان خود تھے اور اپنی پہلی فلم تارے زمین پر میں عامر خان نے ڈس لیکسیا سے متاثر 8 سالہ بچے کو پڑھائی لکھائی میں درپیش مشکلات کو بہت خوبصورتی کے ساتھ فلمی پردے پر پیش کیا۔

فلم میں عامر خان نے آرٹ ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے لیکن فلم کا اصل ہیرو اِس کا مضبوط اور جاندار اسکرپٹ ہے جسے امول گپتے نے لکھا تھا۔

آیئے دیکھتے ہیں فلم کے مرکزی کردار اور چائلڈ اسٹار درشیل سفارے (ایشانت) آج کتنے بڑے ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More