یوں تو بہت لوگ ہیں جو انسانیت کی خدمت کریں لیکن ایسے لوگوں کی تعداد اس دنیا میں انتہائی کم ہے جو بے زبان جانوروں کی خدمت کرتے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل بھی ان ہی لوگوں میں سے ایک ہیں, جنہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کپڑے بیچ کر پیسے دینے ہیں۔ حال ہی میں انہوں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ میں اپنے تمام وہ کپڑے جو ڈراموں میں پہنے یا دوسرے کپڑے جو میں نے کبھی نہیں پہنے، وہ سب بیچ رہی ہوں۔ آپ یہ کپڑے کہاں سے خرید سکیں گے، اس کی تفصیلات جلد شئیر کروں گی۔
بعدازاں اداکارہ نے ایک اور اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فیصلہ کو سراہا۔ اداکارہ کے مطابق وہ بیچے گئے کپڑوں کی رقم وہ ایک ویلفئیر ادارے کو عطیہ کریں گی جو کہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے۔