اداکاروں کی تنخواہوں کے بارے میں سن کر تو آپ لوگوں کو حیرت ضرور ہوتی ہوگی کہ اتنی بھاری رقم وصول کرتے ہیں مگر آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ صرف ایک فلم سے 135 کروڑ روپے کمانے والے کون سے اداکار ہیں جن کا نام بھی سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن یہ سچ ہے ۔۔
بھارتی نامور اداکار اکشے کُمار جن کو پچھلے 30 سالوں سے آپ لوگ فلموں میں دیکھ رہے ہیں ان کے بارے میں یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ انہوں نے سال 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی فلموں کی شوٹنگ کی اور دیگر پراجیکٹس میں کام بھی کیا مگر ایک فلم میں کام کرنے کے لئے انہوں نے فلم میکرز سے135 کروڑ بھارتی کرنسی وصول کی ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکشے کمار کو ان کے دوست پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم میں کاسٹ کیا تو اداکار نے انہیں معاوضے میں 20 فیصد رعایت دی جس کے بعد ایک فلم کا معاوضہ 112 کروڑ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق: '' اکشے کمار سال 2020 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں اور اب تک سال 2021 میں جتنی بھی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں ان میں بھی سب سے بھاری معاوضہ اکشے کمار ہی لیں گے۔ انہوں نے اپنے معاوضے کی قیمت 20 گناہ بڑھا دی ہے۔ ''