ڈرامہ سیریل '' نند'' کے چرچے آج کل ہر جگہ ہی سنائی دیتے ہیں ۔ کیونکہ اس ڈرامے میں سب سے زیادہ بہترین اداکاری فائزہ حسن نے کی جس کی وجہ ڈرامے نے بہت ترقی بھی کی ہے۔
بہرحال آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ اداکارہ فائزہ حسن نے گوہر کی پلاسٹک سرجری کے بعد ڈرامے میں کام کرنا کیوں چھوڑا؟
ایک انٹرویو میں اداکارہ فائزہ بتاتی ہیں کہ:
'' میرے لئے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بڑا مشکل ہے کیونکہ میں بہت سست مزاج ہوں اور میرے بچے بھی چھوٹے ہیں جو توجہ مانگتے ہیں لہٰذا میں نے اپنی ان ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔
مجھے جس وقت اس ڈرامے کی اسکرپٹ دکھائی گئی تھی اس میں گوہر کی موت تک
اختتام تھا ، اور گوہر کا کردار ایک بہت بڑا چیلنجنگ کردار تھا، جس کو میں نے اپنی انتھک محنت سے پورا نبھانے کی بہت کوششیں کی ہیں، اور مجھے یہ بھی علم ہے کہ میری اداکاری کی وجہ سے ڈرامے کی ریٹنگ بہت زیادہ بڑھ گئی جس کی وجہ سے اس ڈرامے کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔
میرے حساب سے ڈرامے کا آخر بھی گوہر کی موت تک ہی ہونا چاہیئے تھا مگر اب ڈرامہ بڑھا دیا گیا۔ میں اپنے بچے اور گھر والوں کی وجہ سے بھی مزید کام نہیں کرنا چاہ رہی ، اس لئے وہ کردار جن میں مختصر وقت کے لئے کام کرنا ہو، میں ان کرداروں کے لئے ضرور
کام کرنا پسند کروں گی۔