پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی اور اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ کچھ روز سے دونوں کی شادی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں جس کی تردید اداکار نے خود کر دی ہے۔
عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر چند اسکرین شاٹس شئیر کیے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز کے تھے۔ ان اسکرین شاٹس کے ساتھ انہوں نے لکھا 'اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں'۔
خیال رہے ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب عمران عباس نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، بس پھر کیا تھا، اسی وقت سے عمران اور علیزے شاہ کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔
تاہم اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال عمران عباس کے ساتھ شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔