سال 2020 میں کئی اداکار شادی کے بندھن میں بندھے، کسی نے خاموشی سے نکاح کیا تو کسی کی شادی کے چرچے ہفتوں تک خبروں کی زینت بنے رہے۔
اب سال 2021 شروع ہونے میں چند ہی گھنٹے باقی ہیں اور آج ہم بات کریں گے کہ آئندہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کونسے ستارے شادی کرنے والے ہیں یا جن کی شادی متوقع ہے۔
آیئے جانتے ہیں کہ وہ شوبز شخصیات کونسی ہیں جو 2021 میں شادی کرنے جاری ہیں۔
1- ماہرہ خان
پاکستان کی کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان نے انڈسٹری میں اپنا خاص نام بنانے کے بعد اپنی دل کی باری کو کھول دیا جس کے بعد سلیم کریم نے ان کے دل میں جگہ بنالی۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کے اور سلیم کریم کے رشتے کے حوالے سے دونوں کے گھر والوں میں بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی خوشخبری سننے کو ملے گی۔ سلیم کریم ایک کاروباری شخصیت ہیں اور دونوں کی شادی آئندہ سال متوقع ہے اور مداحوں کو ماہرہ خان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔
2- منال خان اور احسن محسن
منال خان اور احسن محسن کی جوڑی سارا سال مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ گزشتہ ماہ منال خان کی سالگرہ کے موقع پر احسن محسن نے ان کی سالگرہ کی تیاری خود کی تھی اور تحائف بھی دیے تھے جسے دیکھ کر مداح سمجھ گئے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ احسن محسن بھی اداکار ہیں ساتھ ہی ان کا اپنا گاڑیوں کا بزنس بھی ہے۔ ممکن ہے کہ دونوں اداکار اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔
3- علی انصاری اور مشعال خان
اداکار علی انصاری اور مشعال خان کے درمیان گہری دوستی کے چرچے اب سوشل میڈیا سے نکل کر حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی دیکھا گیا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کچھ عرصہ پہلے شروع ہونے والی دوستی اب پیار میں بدل چکی ہے اور اسی لئے دونوں کا بیشتر وقت ایک ساتھ ہی گزرتا ہے۔ علی انصاری اور مشعال خان کے حوالے سے ممکن ہے کہ دونوں اگلے سال شادی کرلیں گے۔
4- آئمہ بیگ اور شہباز شگری
پاکستان کی پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور پاکستانی اداکار و ماڈل شہباز شگری اپنی ریلیشن شپ کے بارے میں مداحوں کو کھل کر بتا دیتے ہیں۔ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے کئی عرصے سے ہیں جبکہ ماڈل و اداکار شہباز شگری رواں برس اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی آئمہ بیگ تصویر کے کیپشن میں بھی آئمہ کے لیے ’بیٹر ہاف‘ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ مداحوں کو اس بات کی امید ہے کہ دونوں معروف شخصیات آئندہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
5- نادیہ خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے رواں ماہ
اچانک منگنی کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا اور اب تیسری بار شادی کرنے کو تیار ہیں۔ اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں اور دونوں کی شادی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ 2021 میں نادیہ خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔